Thursday, 13 October, 2005, 03:42 GMT 08:42 PST
پاکستانی فوج کے ترجمان میجر جنرل شوکت سلطان کا کہنا ہے کہ بھارتی فوجیوں کے ایل او سی پار آنے کی خبریں من گھڑت ہیں۔
انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایل او سی اس طرح پار نہیں کی جا سکتی۔
اس سے پہلے کی اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی لائن آف کنٹرول کو پار کر پاکستان کے زیر انتظام کشمیر میں پاکستانی فوجیوں کی مدد کے لیے آئے۔
ان خبروں میں کہا گیا تھا کہ بھارتی فوجیوں نے پاکستانی فوجیوں کو زلزلے سے متاثر ہونے والے مورچوں کی مرمت کرنے میں مدد دی اور واپس چلے گئے۔
ان اطلاعات کے مطابق بھارتی فوجی امن سیتھو کے قریب لائن آف کنٹرول پار کر کے آئے۔
اس بات کا انکشاف بھارتی فوج کی 15 کور کے کرنل ہیمنت جنیجہ نے کیا تھا کہ پاکستان کی فوج نے علاقے میں برف باری کے اطلاعات کے بعد بھارتی افواج سے مورچے بنانے میں مدد دینے کی درخواست کی تھی۔
امن سیتھو پاکستان اور بھارت کے زیر انتظام کشمیر کو آپس میں ملاتا ہے اور حال میں چلنے والی بس سروس بھی امن سیتھو کے علاقے سے گزرتی ہے۔