http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 13 October, 2005, 14:21 GMT 19:21 PST

ہجیرہ کے محمد حفیظ کی کہانی

پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کے ہجیرہ شہر سے چھ کلو میٹر دور ایک گاؤں سراڑی ہے۔ اس گاؤں کے چھوٹے چھوٹے رقبے ہیں جن میں بمروٹ سراڑی ایک محلہ ہے۔

بی بی سی اردو کی نعیمہ احمد مہجور نے اس محلے کے ایک شخص محمد حفیظ خان سے بات کی کہ ان کے علاقے کا کیا حال ہے۔ حفیظ خان نے بتایا کہ پورے کا پورا محلہ تباہ ہو چکا ہے اور تقریباً باسٹھ افراد ہلاک جبکہ پندرہ کے قریب زخمی ہیں۔