http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 13 October, 2005, 01:40 GMT 06:40 PST

لاہور امرتسر بس زلزلے سے متاثر

پاکستان اور کشمیر میں زلزلے سے تباہی کے پیش نظر لاہور اور امرتسر کے درمیان بس سروس کا تجرباتی آغاز جو وسط اکتوبر سے شروع ہونا تھا مؤخر کر دیا گیا ہے۔ اس بات کا اعلان مشرقی پنجاب کی حکومت نے کیا۔

بھارتی پنجاب کی حکومت نے ننکانہ صاحب میں نومبر میں سکھوں کے مذہبی تہوار سے پہلے ہونے والی تقریبات بھی منسوخ کر دی ہیں۔

بھارتی پنجاب کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستانی انتظامیہ زلزلے کی وجہ سے شدید مصروف ہے اور اس کی تمام توانائی امدادی کارروائیوں میں صرف ہو رہی ہیں۔

حکام نے کہا ہے کہ بھارتی وزارت خارجہ پاکستان سے صلاح کے بعد بس سروس کے آغاز لیے نئی تاریخ کا اعلان کرے گی۔

ننکانہ صاحب میں گرو نانک کی سالگرہ کے موقع پر ہونے والی تقریبات مؤخر کر دی گئی ہیں۔ یہ تقریبات چوبیس اکتوبر کو ہونا تھیں۔