Wednesday, 12 October, 2005, 03:48 GMT 08:48 PST
مظفرآباد سے ذوالفقارعلی کی تازہ ترین رپورٹ
مظفر آباد کو پاکستان سے ملانے والی دونوں شاہراہیں کھل جانے کے باعث امدادی سامان کی مظفر آباد آنا شروع ہو چکی ہے لیکن دس بارہ کلو میٹر سے آگے نہیں جا رہا۔
مظفرآباد کی کہانیاں پڑھنے اور تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں
جس کی وجہ سے لوگ امدادی سامان لانے والے ٹرکوں اور گاڑیوں کو راستے میں روکنے اور امدادی سامان حاصل کرنے کی کوشش کرتے ہیں اور اس کے نتیجے میں ہلکے پھلکے ناخوشگوار واقعات بھی ہوئے ہیں۔
خود مظفر اباد میں لوگوں کی بڑی تعداد ایسی ہے جو خیموں میں ہے اور خیموں کے بغیر بھی ہے۔ انکی بڑی تعداد مطفر آباد یونیورسٹی گراؤنڈ میں رہ رہی ہے۔لیکن انہیں بھی دوسرے امدادی سامان کی ضرورت ہے اور ان میں بے چینی پائی جاتی ہے۔
![]() | |
مظفر آباد میں موسم شدید سرد ہوتا جا ہے اور لوگوں کے پاس خاطر خواہ کپڑے بھی نہیں ہیں۔
ارد گرد کے ان علاقوں سے بھی لوگ مظفر آباد آ رہے ہیں جہاں امدادی سامان اب تک نہیں پہنچ سکا۔