Wednesday, 12 October, 2005, 11:32 GMT 16:32 PST
آٹھ اکتوبر کو آنے والے زلزلے سے پاکستان کے زیرِ انتظام کشمیر کا ضلع باغ بھی شدید متاثر ہونے والے علاقوں میں شامل ہے۔ اس زلزلے کے نتیجے میں نہ صرف باغ اور گرد و نواح میں بڑے پیمانے پر جانی نقصان ہوا ہے بلکہ زندہ بچ جانے والے افراد بھی اپنے کل اثاثے سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں۔ باغ میں حالیہ بارشوں کے بعد سرد موسم کی شدت نے بھی اپنا اثر دکھانا شروع کر دیا ہے اور خدشہ ہے کہ جو لوگ زلزلے کی تباہ کاریوں کا شکار ہونے سے بچ گئے ہیں وہ کہیں شدید موسمی حالات کا شکار نہ ہو جائیں۔
متاثرہ علاقے میں اگرچہ امدادی کارروائیاں شروع ہو چکی ہیں اور خوراک، گرم کپڑوں، ادویات اور دیگر امدادی اشیاء پر مشتمل سامان علاقے میں پہنچ رہا ہے لیکن یہ سامان متاثرین کی ضرورت کو پورا کرنے کے لیے ناکافی ہے۔
باغ کی مزید کہانیاں پڑھنے اور تصاویر دیکھنے کے لیے یہاں کلک کریں