Tuesday, 11 October, 2005, 23:32 GMT 04:32 PST
زلزلے کے معمولی جھٹکوں نے پاکستان کے سب بڑے شہر کراچی میں لوگوں کو گھروں سے نکل کر میدانوں کی طرف بھاگنے پر مجبور کر دیا۔
فوری طور پر کہیں سے بھی کسی جانی یا مالی نقصان کے اطلاع نہیں ملی۔
کراچی میں ریکٹر سکیل پر چار اعشاریہ صفر کے یہ جھٹکے جنوب مغربی پاکستان میں ریکارڈ کیے جانے والے پانچ اعشاریہ صفر کے جھٹکوں کے چند گھنٹے بعد ریکارڈ کیے گئے۔
خبر رسان ادارے اے ایف پی کے مطابق مقامی سیسمولوجیکل ڈیپارٹمنٹ کے ایک اہلکار سلیم اختر کا کہنا ہے کہ یہ جھٹکے درمیانے درجے کے زلزلے کے تھے۔
ان کا کہنا ہے کہ یہ جھٹکے بلوچستان کے ضلع خضدار سوراب میں بھی محسوس کیے گئے۔
ان زلزلوں کا مرکز پاکستان کے صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سے 600 کلو میٹر ساؤتھ ویسٹ میں تھا۔