http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 05 October, 2005, 23:33 GMT 04:33 PST

وزارت خارجہ کی خاتون ترجمان

پاکستان کی وزارت خارجہ نے پہلی بار اپنے ترجمان کی حیثیت سے ایک خاتون سفیر کی تقرری کی ہے۔ تسنیم اسلم وزارت خارجہ میں ایک سینیئر اہلکار ہیں۔

تسنیم اسلم وزارت خارجہ کے ترجمان نعیم خان کی جگہ پر کام سنبھالیں گیں۔ نعیم خان کو فلپائین میں پاکستان کے سفیر کی حیثیت سے بھیجا جارہا ہے۔

تسنیم اسلم پاکستانی وزارت خارجہ میں اقوام متحدہ کے امور سے متعلق ڈویژن کی ڈائریکٹر جنرل ہیں۔

اطلاعات کے مطابق تسنیم اسلم وزارت خارجہ کے ترجمان کی حیثیت سے کام کرتے وقت اقوام متحدہ کے امور سے متعلق ڈیژن کی ڈائریکٹر جنرل بنی رہیں گی۔