Saturday, 13 August, 2005, 16:57 GMT 21:57 PST
ریاض سہیل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کراچی
کراچی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ میں ایک مذہبی جماعت کے یونین کونسل کے ناظم کے امیدوار عبدالکریم نقشبندی کو قتل کر دیا گیا ہے۔
لیاری کے علاقے میں ہفتے کی شام نامعلوم افراد نے اس وقت عبدالکریم نقشبندی پر فائرنگ کی جب وہ کتیانہ میمن اسکول میں پڑھانے کے بعد اپنے دیگر ساتھیوں کے ساتھ گھر کی طرف جارہے تھے۔
پولیس کے اے ایس آئی خان بہادر کے مطابق عبدلکریم نقشبندی موقع پر ہی دم توڑ گئے۔ جبکہ ان کے دو ساتھی زخمی ہیں۔