http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 06 August, 2005, 22:28 GMT 03:28 PST

جوہری امور پر پاک بھارت اعتماد سازی

پاکستان اور بھارت نے جوہری امور پراعتماد سازی کے لیے کئی اقدامات پر کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔

پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری امور پر باہمی اعتماد مضبوط کرنے کے لیے دو روزہ مذاکرات سنیچر کو ختم ہوئے۔

دونوں ممالک کے درمیان ایک نیوکلیئر ایمرجنسی ہاٹ لائن کے قیام اور کسی میزائل ٹیسٹ سے قبل پڑوسی ملک کو مطلع کرنے جیسے دیگر موضوعات پر اتفاق کیا۔

یہ دونوں ممالک کے درمیان جوہری امور پر مذاکرات کا تیسرا دور تھا۔ اس سے پہلے مذاکرات اس سال جون اور پچھلے سال دسمبر میں ہو چکے ہیں۔

پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری طارق عثمان حیدر کر رہے تھے جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزارت خارجہ کی میرا شنکر نے کی۔