Friday, 05 August, 2005, 03:25 GMT 08:25 PST
پاکستان اور بھارت کے درمیان جوہری امور پر باہمی اعتماد مضبوط کرنے کے لیے دو روزہ مذاکرات آج (جمع، 5 اگست) سے شروع ہو رہے ہیں۔
یہ مذاکرات بھارت کے دار الحکومت نئی دہلی میں ہورہے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان جوہری امور پر مذاکرات کا یہ تیسرا مرحلہ ہوگا۔ اس سے پہلے مذاکرات اس سال جون اور پچھلے سال دسمبر میں ہو چکے ہیں۔
پاکستانی وفد کی قیادت ایڈیشنل خارجہ سیکریٹری طارق عثمان حیدر کر رہے ہیں جبکہ بھارتی وفد کی قیادت بھارتی وزارت خارجہ کی میرا شنکر کریں گی۔
ان مذاکرات میں دونوں ممالک کے درمیان ایک امرجنسی ہاٹ لائن کے قیام اور کسی میزائل ٹیسٹ سے قبل پڑوسی ملک کو مطلع کرنے جیسے دیگر موضوعات زیر بحث ہونگے۔