http://bbc.com.im/urdu/

Friday, 22 July, 2005, 10:07 GMT 15:07 PST

احمدزئی وزیر قبائل کا سردار ہلاک

جنوبی وزیرستان کے علاقے وانا میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے احمد زئی وزیر قبائل کے چیف اور حکومت کے حمایتی سردار ملک مرزا عالم کو ہلاک کر دیا ہے۔

ہلاک ہونے والوں میں ان کے بھائی، بیٹا اور بھتیجا بھی شامل ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سردار عالم اپنے خاندان کے ہمراہ وانا بازار جا رہےے تھے کہ ایک پک اپ میں موجود نہ معلوم افراد نے ان پر اندھا دھند فائرنگ کر دی جس کے نتیجے میں سردار عالم اور کے ساتھی موقع پر ہی ہلاک ہوگئے۔

حملہ آوور موقع واردات سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔

واضح رہے کہ سردار عالم ایک با اثر سردار ہیں اور ان کا تعلق احمد زئی قبیلے کی اس شاخ سے ہے جس نے حکومت کے آپریشن کی مکمل حمایت کی تھی۔