Tuesday, 05 July, 2005, 18:27 GMT 23:27 PST
سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ نواز کے جلا وطن رہنما نواز شریف اور ان کی اہلیہ بیگم کلثوم نواز کی پاکستانی پاسپورٹ کے لیے درخواست کے بارے میں بیگم کلثوم نواز نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ اگر ان کو پاسپورٹ نہ دیے گئے تو وہ یہ معاملہ پہلے ہائی کورٹ اور پھر سپریم کورٹ تک لے جائیں گے۔
منگل پانچ جولائی کو بی بی سی اردو سروس کے پروگرام سیربین سے بات کرتے ہوئے کلثوم نواز نے پاسپورٹ کے بارے میں کہا ’یہ ہمارا حق ہے، یہ ہمیں ملنا چاہیے‘۔
انہوں نے کہا ’مجھے یہی پتہ ہے کہ کسی اور نے ہم سے نہیں کہا کہ اپلائی کرو ، ہم نے اپنی مرضی سے اپلائی کیا ہے۔
انہوں نے بتایا کہ ان کے داماد کیپٹن صفدر نے فارم جمع کرائے تو جدہ میں پاکستانیقونصل خانے کی اہلکار نے ان سے دو دن مانگے لیکن پھر کہا کہ تاخیر ہوگی کیونکہ بیچ میں چھٹی کا ایک دن بھی آگیا تھا۔ ’اب انہوں نے کہا ہے کہ آپ تین دن بعد آئیں تو پھر ہم آپ کو بتائیں گے۔‘