Sunday, 05 June, 2005, 04:26 GMT 09:26 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ
بلوچستان میں پہلی مرتبہ اجتماعی شادیوں کی تقریب اتوار کو منعقد ہو رہی ہے جس میں بائیس مسلمان اور چھ غیر مسلم جوڑوں کی شادیاں ہوں گی۔
بلوچستان میں اس نوعیت کی پہلی تقریب ہے جو صوبائی حکومت کے سماجی بہبود کے محکمے نے ترتیب دی ہے۔اسی محکمے کی صوبائی وزیر بیگم پروین مگسی نے کہا ہے کہ ہر جوڑے کو ساٹھ ہزار روپے کا جہیز دیا جا رہا ہے جس میں ضروریات زندگی کی اشیاء شامل ہیں۔ انھوں نے کہا ہے کہ اسی طرح کی ایک تقریب اس ماہ کے آخر میں بھی منعقد ہو گی۔
صوبائی وزیر نے کہا ہے کہ اس تقریب کا مقصد ان لوگوں کی مدد کرنا ہے جو خود شادی کرنے کی استطاعت نہیں رکھتے۔ وزیر اعلی بلوچستان جام محمد یوسف اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے۔