Wednesday, 18 May, 2005, 15:49 GMT 20:49 PST
عدنان عادل
بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور
لاہور میں دس روز پہلے پسند کی شادی کرنے والے میاں بیوی کو قتل کردیاگیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ یہ قتل غیرت کے نام پر کیا گیا ہے۔
شالامار پولیس کے مطابق ایک اٹھائیس سالہ شخص محمد شاہد اور اس کی چوبیس سالہ بیوی نعمانہ کوثر کو آج بوگیوال یعقوب کالونی کے علاقہ میں واقع ان کے گھر میں گُھس کر گولیاں مار کر ہلاک کردیا گیا۔
پولیس کے مطابق ان دونوں نے دس روزپہلے اپنی پسند سے شادی کی تھی جبکہ لڑکی اکیس اپریل کو اپنے ماں باپ کا گھر چھوڑ کر چلی گئی تھی۔
پولیس کا کہنا ہے کہ لڑکی کے بھائی محمد شفیق اوراس کے چار ساتھیوں پر قتل کرنے کےالزام میں مقدمہ درج کیا جارہا ہے۔