Tuesday, 17 May, 2005, 05:51 GMT 10:51 PST
اسداللہ
کراچی
کراچی میں گارڈن کے علاقے میں پیر کی شب موٹر سائیکل سوار ملزمان کی فائرنگ سے متحدہ قومی موومنٹ کے کارکن سمیت دو افراد ہلاک ہوگئے ۔
گارڈن پولیس تھانہ کی حدود میں محفوظ شیر مال کی گلی میں واقع کباڑیئے کی دکان غوثیہ ٹریڈرز پر بیٹھے ہوئے چالیس سالہ راشد قاضی اور پینتالیس سالہ یونس مسیح پر دو موٹر سائیکل سواروں نے فائرنگ کردی ۔ ان میں سے ایک نے ہیلمٹ جبکہ دوسرے نے پولیس کےمطابق اپنے آپ کو برقع میں چھپایا ہوا تھا۔
فائرنگ کے نتیجہ میں یونس مسیح موقع پر ہی ہلاک ہو گیا جبکہ شدید زخمی راشد قاضی کو سول ہسپتال لے جایا گیاجہاں وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔
ٹاؤن پولیس آفیسر کے مطابق راشد قاضی متحدہ قومی موومنٹ یونٹ اکتیس کا کارکن اور رنچھوڑ لائن میں یثرب پلازہ میں رہائش پذیر جبکہ یونس مسیح جوبلی سنیما کے قریب رہتا تھا دونوں نے تین تین بچوں کو سوگوار چھوڑا ہے۔