Tuesday, 05 April, 2005, 20:24 GMT 01:24 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ
کوئٹہ میں فارن ایکٹ کے تحت گرفتار افغانیوں کو وطن واپس بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے ان میں سابق طالبان دور سے وابستہ اہم شخصیات بھی شامل ہیں۔
بلوچستان کے انسپکٹر جنرل پولیس چوہدری یعقوب نے تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ گزشتہ دو ماہ میں کوئی سترہ افغانیوں کو گرفتار کیا گیا تھا۔ کچھ گرفتاریاں اس سال جنوری میں میں کی گئی تھیں جن میں طالبان دور کی اہم شخصیات شامل ہیں۔
محکمہ داخلہ کے حکام کو ان افغانیوں کے بارے میں معلوم ہو ا ہے کہ یہ لوگ یہاں مشکوک سرگرمیوں میں ملوث تھے اور ان لوگوں کے پاس پاکستان کے شناختی کارڈز وغیرہ موجود تھے۔
ان افغانیوں کو اب واپس افغانستان بھیج دیا جائے گا۔ گرفتار افراد میں طالبان دور میں کابل کے ایک پولیس افسر اور ہلمند صوبے کے سابق نائب گورنر شامل ہیں۔