Friday, 01 April, 2005, 19:56 GMT 00:56 PST
لیسٹرشائر کے خلاف بیس اوورز کامیچ کھیلنے کے بعد شعیب اختر نے خود کو بھارت کے خلاف ایک روزہ سیریز کے لیے دستیاب کر دیا ہے۔
شعیب اختر آج کل پنڈلی میں چوٹ کی وجہ سے پاکستان ٹیم سے باہر ہیں۔
لیسٹر شائر کے خلاف میچ میں پاکستان کرکٹ بورڈ الیون کی طرف سے کھیلتے ہوئے شعیب اختر نے چار اوورز کی بالنگ کی جس میں انہوں نے اکیس رنز دیے۔
شعیب اختر نے کہا ’ میں سوفیصد فٹ ہوں لیکن اب بات میرے ٹرینر (گرانٹ کومپٹن) پر ہے کہ وہ کب مجھے پوری طرح فٹ قرار دیتے ہیں‘۔
بی بی بی سی سے بات کرتے ہوئےانہوں نے کہا ’جہاں تک میرا تعلق ہے میں بھارت کے خلاف ون ڈے سیریز کھیلنے کے لیے جانا چاہتا ہوں، چاہے میں دو میچ ہی کھیل پاؤں‘۔
اس دوران شعیب اخر کے ٹرینر نے کہا ہے کہ شعیب کو ابھی مذید کھیلنا ہوگا تاکہ وہ اس بات کا تعین کر سکیں کہ وہ فٹ ہیں یا نہیں۔ تاہم گرانٹ کومپٹن نے یہ بھی کہا کہ شعیب جلد ہی بھارت کے دورے پر گئی ہوئی پاکستانی ٹیم میں شامل ہو سکتے ہیں۔