http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 31 March, 2005, 11:34 GMT 16:34 PST

دستی بم پھٹنے سے 15 افراد زخمی

پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوجی قافلے پر پھینکے جانے والے ایک دستی بم کے پھٹنے سے پندرہ شہری زخمی ہو گئے ہیں جن میں دو کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔

حکام کے مطابق اس دستی بم سے ایک فوجی قافلے کو نشانہ بنایا گیا تھا جومیران شاہ کے ایک مصروف بازار سےگزر رہا تھا۔ دستی بم نشانے پر نہیں لگا پر اس کے پھٹنے سے بازار میں موجود پندرہ راہ گیر زخمی ہو گئے۔

پاکستان کے قبائلی علاقوں میں پاکستان فوج میبنہ شدت پسندوں اور القاعدہ کے ارکان کے خلاف کارروائی کر رہی ہے۔