http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 16 March, 2005, 14:34 GMT 19:34 PST

علی سلمان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام لاہور

امرتسر سے ننکانہ صاحب تک سڑک

بھارتی پنجاب اور پاکستانی پنجاب کے وزراء اعلی نے بدھ کو با با گرونانک روڈ کا سنگ بنیاد رکھ دیا ہے یہ سڑک بھارتی شہر امرتسر اور پاکستانی شہر ننکانہ صاحب کو آپس میں ملائے گی۔

پاکستانی پنجاب کے وزیر اعلی چودھری پرویز الہی اور بھارتی پنجاب کے وزیر اعلی امریندر سنگھ نے آج ننکانہ صاحب میں اس ایک سو پندرہ کلومیٹر لمبی سڑک کا سنگ بنیاد رکھا۔

اس دو رویہ سڑک پر سنتالیس کروڑ روپے کی لاگت آئے گی پہلے مرحلے میں ایک سال کے اندر ننکانہ صاحب سےمانوالہ تک کی سڑک تعمیر کر لی جائےگی اور اگلے سال اسے واہگہ باڈر تک پہنچا دیا جائےگا۔

اس سڑک کی تعمیر کے بعد سکھ یاتری ڈھائی گھنٹے میں امرتسر سے بابا گرونانک کے جنم استھان تک پہنچ سکیں گے۔