http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 02 March, 2005, 00:38 GMT 05:38 PST

پاکستان کو40 کروڑ ڈالر کی امداد

برطانیہ نے اعلان کیا ہے وہ اگلے تین سال کے دوران پاکستان میں غربت کے خاتمے کے لیے چالیس کروڑ ڈالر کی امداد فراہم کرئے گی۔

یہ رقم غربت کے خاتمے کے علاوہ حکومت کے احتساب اور کرپشن کے خاتمے کے لیے بھی استعمال کی جائے گی۔

اس پروگرام کا مقصد خاص طور پر پاکستان میں تعلیم کے شعبے میں مالی وسائل کی کمی کو پورا کرنا اور اس کو بہتر بنانا ہے۔

اسلام آباد سے بی بی سی کے نامہ نگار کا کہنا ہے کہ اس پروگرام میں پاکستان میں جمہوریت کی مکمل طور پر بحالی کے بارے میں کچھ نہیں کہا گیا۔

بی بی سی کے نامہ نگار نے کہا کہ ایسا محسوس ہوتا ہے کہ صدر مشرف کے چیف آف آرمی اسٹاف کا عہدہ اپنے پاس رکھنے کا معاملہ اب مغربی دنیا کے لیے اہم نہیں رہا۔