http://bbc.com.im/urdu/

Thursday, 17 February, 2005, 03:28 GMT 08:28 PST

کراچی کے تعلیمی ادارے بند

کراچی کے کچھ تعلیمی اداروں میں دو طلبہ تنظیموں کے درمیان کشیدگی کے بعد شہر کے تمام کالجوں اور سکولوں کو ایک ہفتے کے لیے بند کر دیا گیا ہے۔

تعلیمی اداروں کو بند کرنے کے سرکاری اعلان میں کہا گیا کہ یہ اقدام محرم الحرام کی وجہ سے کیا جارہا ہے۔

کراچی میں بی بی سی کے نامہ ادریس بختیار نے بتایا کہ تعلیمی اداروں کو بند کرنے کا فیصلہ کراچی کے مختلف کالجوں میں دو طلبہ تنظیموں میں کشیدگی کے بعد کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سرکاری اعلان مختلف تعلیمی اداروں کے اساتذہ کی سندھ کے ہوم سیکریٹری سے ملاقات کے بعد کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ تعلیمی ادارے بند کرنے کا فیصلہ وزارت داخلہ سے جاری ہونے والے احکامات کے تحت کیا گیا۔