Wednesday, 16 February, 2005, 18:53 GMT 23:53 PST
عزیزاللہ خان
بی بی سی اردو ڈاٹ کام کوئٹہ
بھاگ کے قریب نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے تحصیل بھاگ کے نا ظم اور نا ئب نا ظم سمیت آٹھ افراد کو ہلاک کر دیا ہے جبکہ دو افراد زخمی ہو ئے ہیں
یہ واقعہ کوئٹہ سے کوئی ایک سو کلومیٹر دور پیش آیا ہے ۔ ناظم ارباب ولی محمد اور نائب ناظم اللہ رکھیو اپنے ساتھیوں سمیت ڈیرہ مراد جمالی سے بھاگ آرہے تھے کہ راستے میں لیویز چوکی کے قریب سے نا معلوم افراد نے ان کی گاڑی پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔ ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ یہ ذاتی دشمنی کی بنا پر کارروائی کی گئی ہے۔
یہاں یہ اطلاعات بھی موصول ہوئی ہیں کہ مسلح افراد کی تعداد بیس کے لگ بھگ تھی اور انھوں نے لیویز اہلکاروں کے ہاتھ پیر باندھ دیے تھے جس کے بعد انھوں نے چوکی کے قریب سے فائر کیے ہیں۔
انتظامی افسران اور لیویز کے اہلکار بعد میں موقع پر پہنچ گئے ہیں اور علاقے کی ناکہ بندی کر دی گئی ہے لیکن ابھی تک کسی قسم کی کوئی گرفتاری عمل میں نہیں آئی ہے۔