http://bbc.com.im/urdu/

Wednesday, 17 November, 2004, 16:58 GMT 21:58 PST

قبرستان پر قبضہ کا مقدمہ

پاکستان کے صوبہ پنجاب کے ایک گاؤں کی مسیحی آبادی نے علاقے کے ایک بااثر مسلمان زمیندار پر ایک قدیم مسیحی قبرستان کو مسمار کرنے اور اس اراضی پر قبضہ کر کے ہل چلوانے کا الزام عائد کیا ہے۔

فیصل آباد کی تحصیل سمندری کے تھانہ صدر میں یہ ایف آئی آر تعزیراتِ پاکستان کی دفعہ 297 کے تحت درج کی گئی ہے جس کی رو سے کسی قبرستان
میں مداخلتِ بیجا کی صورت میں ایک سال قید اور جرمانے کی سزا سنائی جا سکتی ہے۔

یہ فوجداری مقدمہ چک نمبر 462 گ ب کے عیسائی باشندوں کی جانب سے
وزیرِاعلیٰ پنجاب کو درخواست دینے کے بعد درج ہوا۔ ان مسیحی باشندوں کا کہنا ہے کہ قابض زمیندار کی جانب سے دھمکیوں کے نتیجے میں مسیحی برادری میں غم وغصے کی لہر دوڑ گئی ہے۔

فیصل آباد پولیس کے ایک افسر نے مقدمہ درج کیے جانے کی تصدیق کی ہے۔