Sunday, 10 October, 2004, 14:00 GMT 19:00 PST
علی سلمان
لاہور
لاہور میں اندرون موچی گیٹ میں محلہ کشمیریاں میں واقع امام بارگاہ حسینیہ ہال پر خود کش بم حملے میں حملہ آور سمیت چار افراد ہلاک اورچھ زخمی ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بارہ سالہ بچہ بھی شامل ہے۔
تفصیلات کے مطابق مغربین کی نماز کے وقت ایک نامعلوم شخص نے ایک بریف کیس سمیت حسینہ ہال میں داخل ہونے کی کوشش کی۔ امام بارگاہ پر تعینات محافظوں نے اس کو روکا تو اس نے فائرنگ شروع کردی اور اس بربف کیس کو کھول دیا جس سے ایک زور دار دھماکہ ہوا اور حملہ آور دو محافظوں اور ایک بچے سمیت ہلاک ہو گیا۔
دھماکے کے بعد علاقے میں شدید کشیدگی پھیل گئی ہے۔ پولیس کی بھاری نفری طلب کر لی گئی ہے۔ تاہم لوگوں نے پولیس کو امام بارگاہ میں داخل ہونے کی اجازت نہیں دی۔