Thursday, 26 August, 2004, 10:44 GMT 15:44 PST
جنوبی وزیرستان میں حکام نے کہا ہے کہ فوج کی ایک گاڑی پر ایک بم حملے میں ایک فوجی ہلاک اور چھ دوسرے زخمی ہوگئے ہیں۔
مقامی لوگوں کے مطابق تیس فوجی گاڑیوں پر مشتمل ایک قافلہ وزیرستان کے دارلحکومت وانا سے شمال میں شکئی کی جانب جا رہا تھا کہ اس پر بم سے حملہ کیا گیا۔
ابتدائی اطلاعات کے مطابق ایک ٹرک کے نیچے لگایا گیا ریموٹ کنٹرول کے ذریعے ایک بم پھاڑا گیا۔
پاکستانی افواج قبائیلی علاقے میں اس سال کے شروع سے القاغدہ کے مشتبہ ارکان کے تلاش میں آپریشن کر رہی ہے۔