http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 14 August, 2004, 23:51 GMT 04:51 PST

شوکت عزیر حملہ دو اور گرفتار

پولیس حکام نے کہا ہے کہ وزیر اعظم کے نامزد امیدوار شوکت عزیز پر خود کش قاتلانہ حملے میں ملوث ہونے کے شبہ میں دو افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔

حکام کے مطابق انہوں نے قاری نور محمد اور محمد عمران کو جمعہ کو صوبہ پنجاب میں دو علیحدہ علیحدہ چھاپوں میں گرفتار کیا ہے۔

واضح رہے کہ پولیس اس سے پہلے بھی شوکت عزیر پر حملے کے شبہ میں کئی گرفتاریاں کر چکی ہے۔

گزشتہ ماہ شوکت عزیر فتح جھنگ میں اپنے انتخابی جلسہ کے دوران ہونے والے ایک خود کش حملے میں بال بال بچ گئے تھے۔ اس حملے میں ان کے ڈرائیور سمیت سات افراد ہلاک ہو گئے تھے۔