http://bbc.com.im/urdu/

Saturday, 07 August, 2004, 14:34 GMT 19:34 PST

گرفتاریوں پر عمران کے شکوک

پاکستانی سیاستدان عمران خان نے کہا ہے کہ ملک میں بیشتر لوگ دہشت گردی کے خلاف حکومت کے کردار کے بارے میں شکوک و شبہات میں مبتلا ہیں۔

بی بی سی کو دئیے گئے ایک انٹرویو میں عمران نے کہا کہ عام تاثر ہے کہ پچھلے ہفتے میں مبینہ القاعدہ کے ارکان کی گرفتاریوں کا تعلق حقیقت میں صدر مشرف کی امریکی حمایت پر انحصار سے ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں میں تفتیش پائی جاتی ہے کہ حکام نے گرفتار ہونے والے افراد کوابھی تک عدالت میں پیش نہیں کیا۔

تحریک انصاف پارٹی کے سربراہ نے کہا کہ وہ مانتے ہیں کہ اصلی القاعدہ کے ارکان کو پکڑنا چاہیے لیکن لوگوں کا خیال ہے کہ جس طرح سے حکومت اس مسئلے کو حل کرنا چاہتی ہے وہ کسی بھی طرح سے پاکستان کے لیے سود مند ہوگا۔