Sunday, 18 July, 2004, 11:26 GMT 16:26 PST
ایک فوجی گاڑی کو بارودی سرنگ سے اڑانے کے الزام میں ترکی خیل وزیر قبائل سے تعلق رکھنے والے تین افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ اس فوجی گاڑی کو ایک ہفتہ قبل کازا پنگا کے علاقے میں ایک پہاڑی مورچے کے لئے پانی لے جانے کے وقت اڑا دیا گیا تھا۔ اس حملے میں چھ فوجی زخمی ہو گئے تھے۔
یہ گرفتاری اجتماعی ذمہ داری کے تحت ہوئی۔ اجتماعی ذمہ داری کے تحت اگر کسی کی زمین سے کسی سرکاری اہلکار پر حملہ ہو جائے تو اس کی ذمہ داری زمین کے مالک پر عائد ہوتی ہے۔
اس کے علاوہ کل رات شکئ ہائی اسکول میں تعینات فوجیوں پر مارٹر اور میزائیل کے کئ حملے ہوئے جو نشانے پر نہ لگے۔ فوج نے جوابی کارووائی میں وانا کی فوجی کالونی اور تیارزہ قلعہ کے مذکورہ علاقے کو توپوں کے گولوں کا نشانہ بنایا۔
فوج کے یہ کارووائی ساری رات اور آج دن کو وقفے وقفے سے جاری تھی۔ اس کاروائی میں ابھی تک کسی کے ہلاک یا زخمی ہو نے کی تصدیق نہیں کی۔