Monday, 05 July, 2004, 02:18 GMT 07:18 PST
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں ایک سیاسی کارکن سمیت دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔
اطلاعات کے مطابق لائنز ایریا میں مسجد قبا کے قریب سندھ نیشنل فرنٹ کے کارکن خوشنود احمد کو چند نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق خوشنود احمد اپنی جماعت کے دفتر کے باہر بیٹھے تھے کے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد انہیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ خوشنود کے ساتھ ان کے ایک ساتھی بھی ہلاک ہو گئے۔
کراچی کے دیگر علاقوں سعیدآباد اور بلدیہ ٹاون سے بھی فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں اور ان میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔