Thursday, 27 May, 2004, 15:10 GMT 20:10 PST
پولیس نے کراچی میں پاک امریکی ثقافتی مرکز کے باہر دو کار بم دھماکوں میں ملوث افراد کی گرفتاری میں مدد دینے والے کے لیے بیس لاکھ روپے (ایک ملین ڈالر) انعام کا اعلان کیا ہے۔
کراچی پولیس نے دو مشتبہ لوگوں کے خاکے بھی جاری کیے ہیں۔
پولیس کو شبہ ہے کہ کالعدم تنظیم حرکت المجاہدین العالمی ان دھماکوں کی ذمہ دار ہے ۔
تنظیم حرکت المجاہدین العالمی کے کئی سینیئر لوگوں کو 2002 میں امریکی قونصل خانے کے باہر خود کش حملے میں ملوث ہونے کے الزمات پر عدالتوں سے سزا ہو چکی ہیں۔
بدھ کو امریکی قونصل جنرل کی رہائش گاہ کے باہر دھماکے میں ایک پولیس اہلکار ہلاک اور 30 دیگر افراد زخمی ہو گئے تھے۔
دھماکہ امریکن قونصل جنرل کے گھر سے سو میٹر دور اور امریکن قونصل خانے سے دو سو میٹر دور ہوا۔