http://bbc.com.im/urdu/

450 مذہبی رہنماؤں پر پابندی

پاکستان میں صوبائی حکومتوں نے ماہ محرم کے پیش نظر ساڑھے چار سو سے زائد مذہبی رہنماؤں پر یہ پابندی عائد کی ہے کہ وہ اپنے صوبے یا ضلعے سے دوسرے صوبوں کا رخ نہ کریں۔

صوبہ سندھ کے علاوہ دیگر صوبوں میں جاری کردہ سرکاری بیانات میں کہا گیا ہے کہ پابندی چار سو پچاس مذہبی رہنماؤں پر اس لئے عائد کی گئی ہے تاکہ وہ ایسی تقاریر نہ کریں جن سے امن عامہ اور عوامی سلامتی کو ممکنہ لاحق ہو۔

حکومت سندھ نے یہ پابندی تین سو اکتالیس مذہبی رہنماؤں پر عائد کی ہے جبکہ صوبہ پنجاب نے اٹھاون ایسے رہنماؤں کے جھنگ میں داخلے کی ممانعت کر دی ہے۔

صوبہ سرحد نے تینتیس علماء کے ہری پور میں داخلے پر پابندی عائد کی ہے۔

حکام کا کہنا ہے کہ وہ ان علماء سے کہتے آئے ہیں وہ اپنے ضلعوں تک ہی محدود رہیں۔