پاکستان میں تقریباً دو ماہ سے ’ڈیبریفنگ‘ کے نام پر خان ریسرچ لیبارٹری سے وابستہ سائنسدانوں اور ملازمین سے پوچھ گچھ کا سلسلہ جاری ہے۔ حکومت اسے معمول کی کارروائی قرار دیتی ہے۔ تاہم مبصرین کہتے ہیں کہ اگر یہ معمول کی کارروائی ہے بھی تو ماضی میں اس کے بارے میں کچھ نہیں سنا گیا۔ ان افراد کے اہلِ خانہ زیرحراست افراد سے روا رکھے جانے والے سلوک پر سراپا احتجاج بنے ہوئے ہیں۔