آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
کورونا وائرس: پاکستان میں پھولوں کی مانگ بھی کووڈ 19 سے متاثر
وقت اشاعت
پاکستان کے صوبہ خیبر پختونخواہ کے شہر پشاور کا بازید خیل گاؤں پھولوں کی کاشت کے حوالے سے جانا جاتا ہے۔ اس علاقے کو پھولوں کا گاؤں بھی کہا جاتا ہے اور یہاں کی نصف سے زیادہ آبادی پھولوں کی کاشت سے وابستہ ہے۔
حالیہ کورونا وائرس کی وجہ سے لاک ڈاؤن اور بین الصوبائی ٹرانسپورٹ کی بندش نے پھولوں کے کاروبار کو بھی متاثر کیا ہے۔ ان دنوں گاؤں میں سورج مکھی کی ایک قسم کے پھول کا سیزن ہے جو کہ مارکیٹ کے بجائے کچرے کی ڈھیر پرنظر آتا ہے۔ مزید بتا رہے ہیں ہمارے ساتھی بلال احمد اپنی اس ڈیجیٹل ویڈیو میں۔