آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
شیلٹر ہوم: داتا کی نگری میں بھی خواتین سڑک پر سونے پر مجبور
وقت اشاعت
وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر مختلف صوبائی حکومتوں نے اپنے علاقوں میں بےگھر افراد کے لیے ’شیلٹر ہومز‘ تعمیر کرنے کے منصوبوں پر کام شروع کر دیا ہے۔
لاہور اور راولپنڈی میں تو پہلے ہی سے بےگھر افراد کو چھت فراہم کرنے کے لیے ان خصوصی شیلٹر ہومز کی تعمیر شروع کی جا چکی تھی جبکہ جمعے کے روز عمران خان نے پشاور میں ایسے تین ہومز کی تعمیر کے کام کا آغاز کیا۔
بے گھر افراد کے لیے یہ عارضی گھر کتنی اہمیت رکھتے ہیں؟ یہی جاننے کے لیے ہمارے ساتھی وقاص انور نے کچھ وقت لاھور کی سڑکوں پر رہنے والی ایک خاتون کے ساتھ گزارا۔