آپ اس وقت اس ویب سائٹ کا ٹیکسٹ پر مبنی ورژن دیکھ رہے ہیں جو کم ڈیٹا استعمال کرتا ہے۔ مرکزی ویب سائٹ جہاں تمام تصاویر اور ویڈیوز موجود ہیں دیکھیے
نام میں کیا رکھا ہے؟
وقت اشاعت
پاکستان مسلم لیگ (ن) میں لفظ نون حذف کرنے کے لیے پشاور ہائی کورٹ میں ایک درخواست جمع کر دی گئی ہے ۔ یہ درخواست معروف وکیل خانزادہ اجمل زیب خان نے دو روز پہلے عدالت میں پیش کی ہے اس درخواست میں چیف الیکشن کمیشنر آف پاکستان سیکرٹری الیکشن کمیشن اور میاں محمد نواز شریف کو فریق بنایا گیا ہے ۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ یہ جماعت قائد اعظم نے قائم کی تھی اور سابق صدر ضیاء الحق کے بعد میاں محمد نواز شریف نے اسے ہائی جیک کرکے اس میں نون کا اضافہ کر دیا تھا۔ اس درخواست میں کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کو پابند کیا جائے کہ آیندہ سے پاکستان مسلم لیگ میں لفظ نون کو حذف کیا جائے ۔