Friday, 25 August, 2006, 11:22 GMT 16:22 PST
مصر میں فرعون رامسس دوئم کے مجسمے کو مرکزی قاہرہ سے ہٹا کر اہرام میں اس جگہ کے قریب منتقل کیا جا رہا جہاں سے وہ ملا تھا۔
ایک سو بیس ٹن وزنی گلابی پتھر سے بنا ہوا یہ مجسمہ یہ پچاس سال سے قاہرہ کے وسط میں نصب تھا جہاں اب وہ ماحولیاتی آلودگی اور زیر زمین ریل گاڑیوں کے چلنے سے پیدا ہونے والی دھمک کی وجہ سے خراب ہو رہا تھا۔
مجسمہ کو ایک ٹرک کے ذریعے منتقل کیا گیا اور اس سفر کو دیکھنے کےلیئے ہزاروں افراد موجود تھے۔
گیارہ میٹر اونچا یہ مجسمہ اہرام کے قریب ایک خصوصی طور پر تیار کیے گئے عجائب گھر میں نمائش کے لیئے رکھا جائے گا۔
مجسمے کو اٹھارہ سو تراسی میں ممفس کے مقام سے دریافت کیا گیا تھا۔