Thursday, 20 July, 2006, 23:29 GMT 04:29 PST
حزب اللہ کی طرف سے اسرائیل کے دو فوجی قیدی بنائے جانے کے بعد شروع ہوئی لڑائی کو نو دن گزر چکے ہیں۔ اس لڑائی میں تین سو سے زائد لبنانی اور چار کے کے قریب اسرائیلی ہلاک ہو چکے ہیں۔ دونوں طرف سے زیادہ تر عام شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ اسرائیلی حملوں میں پانچ لاکھ کے قریب افراد بےگھر بھی ہو گئے ہیں۔