http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 11 April, 2006, 08:03 GMT 13:03 PST

شیرون کے عہد کا خاتمہ

اسرائیلی کابینہ نے اعلان کیا ہے کہ وزیر اعظم ایریل شیرون کو مستقل طور پر بیمار قرار دیتے ہوئے ان کے عہدے کی مدت کے خاتمے کا اعلان کیا ہے۔

شیرون جنوری سے کومے میں تھے۔ ان کے بیماری کے بعد ملک میں ایک بار انتخابات بھی ہو چکے ہیں جن کے بعد کادیما پارٹی کے سربراہ ایہود اولمرت وزیر اعظم بننے جا رہے ہیں۔ اولمرت اس وقت ملک کے نگران وزیر اعظم ہیں۔ ایرل شیرون قدیمہ پارٹی کے بانی ہیں۔

شیرون کو چار جنروی کو دورہ پڑا تھا اور اس چند ہفتے قبل ہی انہوں نے قدیمہ پارٹی بنائی تھی۔

نئے وزیر اعظم اولمرت ایک وسیع تر مخلوط حکومت بنانے کا اعلان کر چکے ہیں لیکن انہوں نے شرط رکھی ہے کہ حکومت میں شامل ہونے کے لیے کسی بھی جماعت کو ان کے سال دو ہزار دس تک اسرائیلی سرحدوں کے تعین کے منصوبے کی حمایت کرنا ہوگی۔ اولمرت نے کہا ہے کہ سرحدوں کے تعین کے لیے فلسطینیوں کی رضامندی ضروری نہیں ہے۔