Tuesday, 04 April, 2006, 02:02 GMT 07:02 PST
دنیا میں بارودی سرنگوں کے بارے میں شعور بیدار کرنے کے لیے آج پہلا بین الاقوامی دن منایا جا رہا ہے۔
اس موقع پر اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کوفی عنان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ مہذب معاشروں میں بارودی سرنگوں کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔
تقریباً تیس ملکوں کو بارودی سرنگوں کے مسئلے کا سامنا ہے اور ہر سال بیس ہزار کے قریب افراد یا تو ان کی زد میں آکر ہلاک ہوجاتے ہیں یا پھر معذور۔
دنیا کے ایک سو پچاس ملکوں نے ایک ایسے عالمی معاہدے پر دستخط کیے ہیں جس کا مقصد انسان کُش بارودی سرنگوں پر پابندی عائد کرنا ہے۔