Monday, 03 April, 2006, 22:15 GMT 03:15 PST
بغداد میں ایک شیعہ مسجد سے نکلنے والے نمازیوں پر حملے میں کم از کم گیارہ افراد ہلاک اور چالیس زخمی ہو گئے ہیں۔
یہ حملے ٹرک پر سوار ایک خود کش بمبار نے کیا۔
اس حملے سے چند گھنٹے قبل ہی امریکی وزیر خارجہ کونڈولیزا رائیس اور برطانوی وزیر خارجہ جیک سٹرا دو روزہ بات چیت کے بعد بغداد سے روانہ ہوئے تھے۔
دورے کے اختتام پر دونوں وزرائے خارجہ نے عراقی سیاستدانوں سے اپیل کی تھی وہ جلد از جلد ایک قومی حکومت کے لیے کوشش کریں اور اس حکومت میں قیادت کے مسئلے پر تعطل کو ختم کریں۔