Sunday, 05 March, 2006, 04:31 GMT 09:31 PST
ٹیلی ویژن چینل الجزیرہ پر نشر ہونے والے ایمن الظواہری سے منسوب ایک بیان میں مغرب کو پیغمبر اسلام کے خاکوں کی اشاعت پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا ہے۔
الظواہری نے مسلمانوں سے ان ممالک کے بائیکاٹ کی اپیل کی جہاں پر متنازعہ خاکے شائع کیے گئے۔ انہوں نے کہا کہ ’سعودی عرب، اردن، پاکستان، مصر جیسے ممالک کی حکومتوں کے بائیکاٹ کی بھی اپیل جو ان کے بقول مغرب نواز ہیں۔
انہوں نے فلسطینی تنظیم حماس کی انتخابات میں کامیابی کی تعریف کی اور مسلمانوں کو مغرب پر حملہ کرنے کے لیے کہا۔ انہوں نے سابق فلسطینی انتظامیہ پر دھوکہ دہی کا الزام لگایا۔ انہوں نے کہا کہ کسی فلسطینی کو زمین کے ایک ذرے سے بھی دستبردار ہونے کا حق نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیکولر فلسطینی اتھارٹی نے فلسطین کو کوڑیوں کے بھاؤ بیچ دیا۔
ایمن الظواہری نے حماس سے کہا کہ وہ اپنی مسلح جدو جہد جاری رکھیں اور ماضی کی انتظامیہ کے اسرائیل کے ساتھ معاہدوں کو نظر انداز کر دیں۔