Wednesday, 02 November, 2005, 00:06 GMT 05:06 PST
اسرائیل نے غزہ کے علاقے میں فضائی حملہ کر کے دو شدت پسند فلسطینی رہمناؤں کو ہلاک کر دیا ہے۔
فلسطینی کے وزارت داخلہ کے ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیلی فضائی حملے میں دو فلسطینی ہلاک اور پانچ زخمی ہو گئے ہیں۔
اسرائیلی طیاروں نے ایک جیپ پر میزائیلوں سے حملہ کیا جس میں العقصی برگیڈ کے حسن مدہون سفر کر رہے تھے۔
اسرائیلی کی فوج نے تصدیق کی ہے کہ اس نے جس مدہون کو نشانہ بنایا ہے جو ان کے مطابق اسرائیل میں ہونے بم حملوں میں ملوث تھے۔
ایک اور حملے میں حماس کے رہنماء فوازی ابو کارا کو ہلاک کر دیا ہے۔ حماس کے ایک ترجمان نے کہا ہے کہ اسرائیل کی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔
جمعرات کے بعد سے اسرائیل کی طرف سے کیے جانے والے حملوں میں نو افراد ہلاک ہو چکے ہیں جن میں فلسطینی تنظیم اسلامی جہاد کے ایک اعلیٰ رہنما بھی شامل ہیں۔