Thursday, 18 August, 2005, 07:35 GMT 12:35 PST
سعودی عرب کے دار الحکومت ریاض سے پولیس اور مشتبہ شدت پسندوں کے درمیان مسلح جھڑپ کی اطلاعات مل رہی ہیں۔
عربی ٹی وی چینیل العربیہ کا کہنا ہے کہ پولیس نے شہر کے شمال میں ایک علاقے کی ناکہ بندی کر دی ہے اور وہاں پر فائرنگ جاری ہے۔
سعودی حکام نے اس سلسلے میں ابھی کچھ نہیں کہا ہے۔