Saturday, 30 July, 2005, 11:36 GMT 16:36 PST
عراق کے سابق صدر صدام حسین پر ان وکیل کے مطابق جمعرات کو عدالت میں پیشی کے بعد ایک نامعلوم شخص نے حملہ کر دیا۔
صدام حسین کے وکیل نے ایک بیان میں کہا کہ ’کارروائی میں موجود ایک شخص نے صدام حسین پرحملہ کر دیا اور اس کے بعد ان دونوں کے درمیان گھونسوں کا تبادلہ ہوا‘۔
صدام حسین کے وکیل نے یہ نہیں بتایا آیا صدام حسین اس حملے میں زخمی ہوئے؟ ٹربیونل نے اس خبر پر تبصرہ نہیں کیا۔
صدام حسین کے خلاف انیس سو اکانوے میں ملک کی شیعہ اور کرد آبادی پر مبینہ مظالم کی بنیاد پر مقدمہ چلایا جا رہا ہے۔