Monday, 25 July, 2005, 05:37 GMT 10:37 PST
عراق میں پولیس نے اطلاع دی ہے کہ مرکزی بغداد میں واقع ایک ہوٹل پر خودکش حملے میں حملہ آور سمیت چھ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔
پولیس نے بتایا کہ حملہ آور نے بارود سے بھری ایک بس صدیر ہوٹل کے باہر اڑا دی۔ اس ہوٹل پر اس سے پہلے بھی کئی حملے ہو چکے ہیں۔ ماضی میں یہ ہوٹل امریکی ٹھیکیدار کثرت سے استعمال کرتے تھے اور مزاحمت کار اسےاکثر نشانہ بناتے رہتے ہیں۔
اتوار کو بغداد کے مشرق میں ایک پولیس سٹیشن پر خود کش حملے میں پچیس افراد ہلاک ہو گئے تھے۔