Thursday, 07 July, 2005, 10:58 GMT 15:58 PST
مرکزی لندن کے متعدد زیرِ زمین ریلوے اسٹیشنوں پر دھماکوں کی اطلاع کے بعد لندن کےزیر زمین ریلوے نظام کو بند کردیا گیاہے اسی اثناء میں پولیس نے ایک ڈبل ڈیکر بس میں بھی دھماکہ ہونے کی تصدیق کی ہے۔
یہ دھماکے صبح دفتری اوقات شروع ہونے سے قبل ہوئے جس دوران ریلوے سٹیشنوں پر مرکزئی لندن میں واقع دفاتر میں آنے والوں کا شدید رش ہوتا ہے۔