Tuesday, 14 June, 2005, 16:49 GMT 21:49 PST
بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کے ڈائریکٹر جنرل محمد البرادی نے اپنے منصب پر مزید چار برس کی توسیع کے بعد کہا ہے کہ ایران اپنے ایٹمی پروگرام کی معائنہ کاری کے سلسلے میں بین القوامی ادارے سے زیادہ بہتر انداز میں تعاون کرے۔
انہوں نے کہا کہ ایران کے جوہری پروگرام کے بارے میں اب بھی شبہات پائے جاتے ہیں اور انہیں رفع کرنے کے لئے ایران اقوام متحدہ کے انسپکٹروں کو بلارکاوٹ معائنہ کاری کی اجازت دینے کے علاوہ متعلقہ دستاویزات تک انکی تیز رفتار رسائی یقینی بنائے۔
ایران کا اصرار ہے کہ اسکا ایٹمی پروگرام توانائی کی پرامن ضروریات پوری کرے گا۔تاہم امریکہ کا الزام ہے کہ ایران کا ایٹمی پروگرام غیر قانونی عسکری مقاصد کے حصول کی کوشش ہے۔