http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 14 June, 2005, 14:08 GMT 19:08 PST

شاہ فہد کو کٹہرے کا سامنا

ایک سینئر برطانوی جج نے فیصلہ دیا ہے کہ سعودی عرب کے شاہ فہد کے خلاف برطانیہ میں مقیم ایک خاتون نے طلاق کا جو مقدمہ دائر کیا ہے اسکی کھلی عدالت میں سماعت کی جائے۔

گزشتہ برس جنوری میں جنان حرب نامی ایک خاتون نے یہ دعوی دائر کیا کہ اسکی شادی اگرچہ شاہ فہد سے ہوئی ہے تاہم شاہ اسے مناسب نان و نفقہ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔

عدالت کے سامنے یہ رولنگ پیش کی گئی کہ شاہ فہد کو چونکہ انکے منصب کی مناسبت سے مقدمے سے استسنٰی حاصل ہے اس لیے کسی بھی نوعیت کی اپیل کی شنوائی بند کمرے میں ہونی چاہئے۔

البتہ ایک سینئر جج لارڈ تھورپ نے یہ رولنگ دی کہ چونکہ بادشاہ کا نام اس مقدمے سے منسلک ہے اور اگر عدالت مسز جنان حرب کی اپیل مسترد کرنے کا فیصلہ خفیہ طور پر کرتی ہے تو یہ نامناسب ہوگا اسلئے مقدمے کی کھلی سماعت ہونی چاہئے۔