Tuesday, 17 May, 2005, 06:24 GMT 11:24 PST
امریکہ کی ایک فوجی عدالت نے عراق میں ابو غریب جیل میں قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی کے واقعات میں اب ایک خاتون سپاہی کو مجرم قرار دیا ہے۔
فوجکی ستائیس سالہ سپاہی سبرینا ہارمن کو کل ریاست ٹیکساس میں آٹھ فوجی افسروں پر مشتمل پینل نے سات میں سے چھ الزامات کا قصوروار پایا۔ ان کو اب ساڑھے پانچ سال قید تک کی سزا ہو سکتی ہے۔
سبرینا ہارمن ابو غریب جیل میں عراقی قیدیوں کے ساتھ بد سلوکی کے الزامات میں فوجی مقدمے کا سامنا کرنے والے نو فوجیوں میں سے آخری ملزم ہیں۔
بدسلوکی اور تشدد کرنے میں ان فوجیوں کے لیڈر چالرلز گرینر کو جنوری میں کورٹ مارشل کے بعد دس سال کی سزا سنائی جا چکی ہے۔