http://bbc.com.im/urdu/

Tuesday, 19 April, 2005, 01:36 GMT 06:36 PST

طالبان ریڈیو پھر سے شروع

افغانستان میں سابقہ طالبان حکومت کے اہلکاروں نے ملک کے جنوب میں خفیہ مقام سے ریڈیو نشریات شروع کر دی ہیں۔

ریڈیو سٹیشن کا نام ’شریعت کی آواز‘ رکھا گیا ہے۔ طالبان دور حکومت میں بھی اسی نام سے ایک نیٹ ورک کام کر رہا تھا۔ طالبان حکومت سنہ دو ہزار ایک میں ختم ہوئی تھی۔

طالبان کے ترجمان نے کہا کہ ریڈیو سٹیشن سے پشتو اور دری میں روزانہ ایک ایک گھنٹے دورانیے کے دو پروگرام نشر کیے جائیں گے۔

امریکی اور افغان فوج سے بچنے کے لیے ریڈیو سٹیشن ایک گشتی ٹرانسمیٹر
کے ذریعے کام کرے گا۔

بی بی سی کے نامہ نگار کے مطابق طالبان ریڈیو کے پہلے پروگرام افغانستان کے صدر حامد کرزئی کو نشانہ بنایا گیا۔